ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز تکنیکی خرابی کے بعد تاخیر سے روانہ

دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز تکنیکی خرابی کے بعد تاخیر سے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز تکنیکی خرابی کے باعث واپس دبئی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد طیارہ 210 مسافروں کو لے کر دوبارہ روانہ ہوا۔

 ائیرلائن کے ترجمان نے تصدیق کی کہ پرواز پی اے 411 دبئی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی، جب ائیر بس اے 321 طیارے کے ہیڈرولک سسٹم میں نقص پیدا ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ طیارہ مطلوبہ بلندی حاصل کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیارے کو واپس دبئی ائیرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔

 ترجمان کے مطابق فنی خرابی دور ہونے پر پرواز رات گئے روانہ ہوئی تو اسے لاہور پہنچنے میں 3 گھنٹے تاخیر ہوئی۔