اداکارہ حبا بخاری کی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

اداکارہ حبا بخاری کی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
کیپشن: hiba bukhari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کی جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے کامیابیاں سمیٹیں اور جلد انڈسڑی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے کئی سیریلز میں کام کیا، ان کے چاہنے والوں بھی حبا بخاری کی اداکاری کے معترف ہیں، اداکارہ کی ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نےمداحوں سے رائے مانگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حبا بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی،اداکارہ حبا بخاری ویڈیو کے پوسٹ کرنے کی وضاحت بھی کی اوراس کے کیپشن میں ایک مختصر تحریر بھی لکھی، جس نے مداحوں کو کشمکش میں ڈالا دیا،اداکارہ نے مداحوں سے رائے مانگتے ہوئے کہا کہ وہ کمنٹس سیشن میں بتائیں۔

اداکارہ حبا بخاری نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنے چاہنے والوں سے پوچھا کہ' آپ کو حبا بخاری کا سب سے زیادہ پسندیدہ ڈرامہ کون سا لگا'ساتھ ہی لکھا کہ مداح اپنی رائے انہیں کمنٹ سیکشن میں دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ لکس سٹائل ایوارڈز میں جیو انٹرٹینمنٹ نے دھوم مچادی ہے، جہاں اس کی پروڈکشن کے بہترین پروجیکٹس کو مختلف کیٹیگریز میں 25 نامزدگیاں ملی ہیں،ان ہی میں ڈراما سیریلز میں ڈراما "دیوانگی" بھی شامل ہے جس میں جاندار پرفارمنس کی بنا پر حبا بخاری کو بہترین اداکارہ (ناظرین کا انتخاب) کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ 

 یاد رہے کہ 14 اگست کی مناسبت کے حوالے سے اداکارہ کی کچھ تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں جن کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا،پوسٹ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ محبت امن ہے اور امن کا پیغام ہے پاکستان'

پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ سفید رنگ کا سادہ لباس زیب تن کی جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے،اداکارہ نے یوم آزادی کے دن بنائی گئی ایک تصویر میں وطن سے محبت کا اظہار کرتے ایک خوبصورت نظم بھی تحریر کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer