بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پٹرول دستیاب ; انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا

بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پٹرول دستیاب ; انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں پٹرول پمپ مالکان نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے,پابندی کے باوجود پمپس پربغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پٹرول دستیاب ہے۔پٹرول پمپ والوں کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایسا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو لاہوریوں نے ہوا میں اڑا دیا، شہری بغیر ویکسین کارڈ کے پیٹرول معمول کے مطابق ڈلوا رہے ہیں جبکہ پیٹرول پمپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت کی جانب سے کسی قسم کا اس حوالے سےنوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔

دوسری جانب  نوویکسین ،نو پیٹرول کے نعرے پر عمل درآمد کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چھٹہ بھی میدان میں نکل آئےاور کارپوریشن چوک آوٹ فال روڈ کا دورہ کیا،ڈی سی عمر شیر چھٹہ نے پیٹرول ڈلوانے آئے شہریوں کے کورونا سرٹیفیکٹ چیک کیےاور پیٹرول پمپس پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

ادھر اے سی شالیمار سیدہ تہنیت بخاری نے متعدد پیٹرول پمپس کو چیک کیا ،اور بغیر ویکسین والے ایک پیٹرول پمپ کو سیل اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا،پیٹرول پمپ انتظامیہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو بھی پیٹرول سپلائی کررہی تھی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer