ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایف آئی اے نے ہم جنس پرستوں کا' نیٹ ورک'پکڑ لیا

 ایف آئی اے نے ہم جنس پرستوں کا' نیٹ ورک'پکڑ لیا
کیپشن: Blued APP
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیصل آباد  میں ہم جنس پرست ریکٹ کے ارکان  گرفتار،  رابطے کے لئے موبائل ایپلیکیشن اور وٹس ایپ گروپ استعمال کرتے تھے۔

 رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل فیصل آباد نے ایک ایسے گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کیا ہے جو  ہم جنس پرست افراد میں مقبول 'بلیوڈ' نامی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے دیگر ہم جنس پرست مردوں سے رابطہ قائم  کرتے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گروپ کا دائرہ کار ان کی توقع سے بہت بڑا ہے ۔

فیصل آباد سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم رضوان ارشد  کے مطابق ملزمان سے ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں جس میں دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں کے ساتھ ساتھ پاکستان سے تعلق رکھنے والے بچوں کی سیکس ویڈیوز بھی موجود تھیں۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق چائلڈ پورنوگرافی پر مبنی اس نوعیت کی ویڈیوز دیگر شہروں میں یا تو بنائی گئیں تھیں یا وہاں سے اس واٹس ایپ گروپ میں اپ لوڈ کی گئی تھیں۔

ریکٹ کا انکشاف مقامی یونیورسٹی کے طلبا نے  کیا اور ایف آئی اے  کی توجہ ایک موبائل ایپ کی طرف مبذول کروائی جس کو استعمال کر کے ہم جنس پرست مرد ایک دوسرے سے رابطہ قائم کرتے تھے۔ جونہی ملزمان کو گھیرنے کے لئے ایف آئی اے کے ایک افسر نے خود کو ایک ہم جنس پرست مرد کے طور پر ’بلیوڈ‘ ایپ پر رجسٹر کیا  پندرہ منٹ کے اندر ہی چھ سے سات افراد نے ہمارے ’آدمی' سے رابطہ قائم کیا۔  جس پرسائبر کرائم کے ایجنٹ نے ان افراد کو خاص مقام پر  بلایا تو دو گھنٹوں کے اندر اندر سب ادھر پہنچ گئے جہاں انہیں قابو میں کرلیا گیا۔  ایف آئی اے نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو آگاہ کیا ہے کہ بلیوڈ ایپ کو پاکستان میں بند کر دیا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer