(وسیم احمد)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ اکاؤنٹنٹ جنرل آفس رشوت کے بغیر اساتذہ کے چیک کلئیر نہیں کرتا، رشوت کے نظام کو ختم کرنے کےلئے نظام لارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے قائداعظم اکیڈمی ایجوکیشن ڈویلپمنٹ میں پریس کانفرنس میں اکاؤنٹنٹ جنرل آفس پر بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اے جی آفس میں پیسے لینے کےلئے پیسے دینے پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن آن لائن کر دی گئی ہیں لیکن دیگر اخراجات کےلئے دئیے جانے والے چیکس پر رشوت مانگی جاتی ہے جسے ختم کرنے کےلئے بھی نظام لا رہے ہیں جس کے ذریعے محکمہ تعلیم کو دئیے جانے والے فنڈز پر رشوت نہیں دینی پڑے گی۔