ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات   کی جانب سے آج سے   گرج چمک کے ساتھ بارش  کی  پیشگوئی جبکہ کا  شہر کا درجہ حرارت28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

 تفصیلات کے مطابق  بالائی پنجاب ، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان  اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کیساتھ  بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق   لاہور میں درجہ حرارت28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،  زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت34  جبکہ کم سےکم درجہ حرارت 26سینٹی گریڈ تک  جانےکا امکان ہے، ہوامیں نمی کا تناسب78 اورایئرکوالٹی انڈیکس107 ریکارڈکیاگیا ہے۔

پنجاب کے اضلاع ، پوٹھوہار، لیہ، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، خانیوال، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں بھی بارش متوقع ہے۔ سندھ کے اضلاع تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، سانگھڑ، بینظیر آباد، حیدر آباد، بدین، ٹھٹہ، کراچی، جامشورو، دادو، لاڑکانہ، سکھر اور جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سوات، دیر، چترال، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بنوں، کرم اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔