ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف نے (ن) لیگ کی بڑی وکٹیں گرادیں

تحریک انصاف نے (ن) لیگ کی بڑی وکٹیں گرادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) نارووال سے (ن) لیگ کے مینارٹی ونگ کے ضلعی عہدیداروں نے (ن) لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

پنجاب سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھری سے سابقہ ایم پی اے شہزاد منشی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، (ن) لیگ مینارٹی ونگ ضلع نارووال کے صدر اے ایس راجہ، سیکرٹری اطلاعات سفین اختر،ایلڈر غفور مسیح، امجد مسیح، وکٹر امانت، عامر ڈین، شمائلہ کامران، یو حنا شاہین طارق، بوٹا مسیح، عظیم بشیر ضلعی نائب صدریوتھ ونگ(ن) لیگ، دل شیر ناصر الدین ضلعی نائب صدر یوتھ ونگ، سابقہ کونسلرعمران گل نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی۔نئے شامل ہونیوالوں نے پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer