سٹی 42 : سوشل میڈیا پر آفٹرنون سکول بند کرنے کی افواہوں پر محکمہ تعلیم فیصل آباد نے وضاحتی لیٹر جاری کردیا۔
جاری کردہ وضاحتی لیٹر کے مطابق سیکنڈ شفٹ میں چلنے والے لڑکیوں کے سکول میں طالبات کی تعداد 35 سے زائد ہونے پر کوئی سکول بند نہیں ہوگا۔ بوائز سکولوں میں سیکنڈ شفٹ میں بچوں کی تعداد 50 یا اس سے زائد ہونے پر سکولوں میں سیکنڈ شفٹ چلتی رہے گی۔
سی ای او ایجوکیشن راؤ عبد الکریم نے سیکنڈ شفٹ چلانے والے تمام سکول ہیڈز کو مراسلہ بھجوا دیا، جس میں سیکنڈ شفٹ میں داخلہ بڑھانے کی بھی ہدایت کردی گئی۔
