ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہت جلد مری سے پنڈی کے درمیان ٹرین چلائیں گے :مریم نواز

بہت جلد مری سے پنڈی کے درمیان ٹرین چلائیں گے :مریم نواز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 4 سال کے دوران مری کے جنگلات سے لکڑیاں کاٹ کر اسے کنکریٹ کا شہر بنا دیا، بہت جلد مری سے پنڈی کے درمیان ٹرین چلائیں گے۔

 ساملی سنٹوریم ہسپتال مری میں نواز شریف کارڈیک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت گزشتہ حکومت کی طرح صرف اعلانات نہیں کر رہی بلکہ عملاً کام کر رہی ہے۔

 پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مری میں غیر قانونی طور پر تعمیرات بھی کی گئیں، جس پر ہم نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا دیں۔ 

 مریم نواز نے کہا کہ سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، سیاست خدمت کا نام ہے، 1930 کے بعد پہلی مرتبہ ساملی سنٹوریم اسپتال کی اَپ گریڈینشن کی گئی۔

 انہوں نے کہا کہ لاہور کے بعد مری ہمارا دوسرا گھر ہے، بچپن سے یہاں آ رہی ہوں، مری کے ساتھ رشتہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔

 مریم نواز نے کہا کہ مری سمیت اطراف کے علاقوں میں دل کے علاج کے لیے کوئی سہولت موجود نہیں تھی، دل کی تکلیف ہو جائے تو مریض کے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتا، آج 5 لوگوں کی انجیوگرافی بھی ہوئی۔

 انہوں نے کہا کہ مری سے پنڈی پہنچتے پہنچتے مریض بھی دم توڑ دیتا ہے، اس لیے میں نے سوچا کہ یہاں دل کا .سپتال ہونا چاہیے اور چند ماہ کے اندر اندر کارڈیک سینٹر نے کام شروع کر دیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بہت جلد مری سے پنڈی کے درمیان ٹرین چلائیں گے جس سے عوام کو سہولت حاصل ہوگی جبکہ جلد گرین بسیں بھی مری پہنچ جائیں گی۔