ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42پاکستان کے ابھرتے ہوئے کرکٹر صائم ایوب نے شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ صائم ایوب نے چار درجے ترقی کرتے ہوئے بھارت کے معروف آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا سے پہلی پوزیشن چھین لی، جو اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے محمد نواز نے بھی چار درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر جگہ بنائی، جبکہ فہیم اشرف 35ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ:

بھارت کے کلدیپ یادیو نے 9 درجے ترقی کے بعد 12ویں پوزیشن حاصل کی۔پاکستان کے شاہین آفریدی نے 12 درجے بہتری کے بعد 14ویں نمبر پر جگہ بنائی۔سفیان مقیم تین درجے تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر چلے گئے۔بھارت کے جسپریت بمرا 12 درجے ترقی کے بعد 29ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
پاکستان کے حارث رؤف کی رینکنگ میں پانچ درجے کمی ہوئی اور وہ 33ویں نمبر پر آ گئے۔محمد نواز بھی بولرز رینکنگ میں 5 درجے ترقی کے بعد 41ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
آل پلئیرز رینکنگ:
صائم ایوب نے 51 درجے لمبی چھلانگ لگا کر بیٹنگ رینکنگ میں بھی 58ویں نمبر پر جگہ بنائی۔بیٹنگ کی مجموعی رینکنگ میں ابھیشک شرما سرفہرست ہیں۔سری لنکا کے پاتھم نسانکا دو درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے۔بھارت کے سوریا کمار یادیو کی دو درجے تنزلی ہوئی اور وہ آٹھویں نمبر پر آ گئے۔
پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر براجمان ہوئے۔بھارت کے سنجو سیمسن 8 درجے ترقی کر کے 31ویں نمبر پر آ گئے۔بنگلہ دیش کے سیف حسن نے 45 درجے لمبی چھلانگ لگائی اور 36ویں پوزیشن حاصل کی۔
پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی:
بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد 37ویں نمبر پر پہنچے۔محمد رضوان کی تین درجے کمی ہوئی اور وہ 41ویں نمبر پر آ گئے۔فخر زمان نے چھ درجے ترقی کرتے ہوئے 60ویں نمبر پر جگہ بنا لی۔