ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو کب گرفتار کیا جائے گا؟ بڑی خبرآگئی

when did arrested imran khan
کیپشن: imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں، اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے، عمران خان کو آج گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو انفرادی طور پر پیر کو جج کے سامنے پیش ہونا ہو گا ،اگر عمران خان نے قانون کے مطابق عمل نہیں کیا تو اگلے ہفتے ان کی گرفتاری کا امکان ہے ، عمران خان کو مکمل طریقہ کار کے ساتھ جج زیبا چوہدری سے معافی مانگنی ہو گی ، عمران خان جج کی غیر موجودگی میں عدالتی عملے کو جج کے لیے پیغام دے کر آئے تھے۔

دوسری جانب  اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو حراست میں لینے کی غلطی نہ کرنا، پچھتاؤ گے، مراد سعید کا کہناتھا کہ عمران خان نے پاکستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے فیصلے کئے، اسحاق ڈار مفرور کو واپس لایا گیا، عمران خان ہی کرپٹ افراد کو جیلوں میں ڈال سکتا ہے۔کچھ دیر پہلے اطلاع ملی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں،اسلام آباد اور پنڈی کے لوگ بنی گالہ پہنچیں،جس طرح پہلے گرفتاری کو روکا تھا آج پھر روکیں گے۔

ملیکہ بخاری کا کہناتھا کہ رانا ثنااللہ کی ایما پر عمران خان کو گرفتار کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کا جب بھی دل چاہتا ہے عمران خان پر مقدمہ درج کرتے ہیں،ہم جمہوریت کے تسلسل کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer