پاکستان چھٹا ٹی ٹونٹی میچ کیوں ہارا ؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی

پاکستان چھٹا ٹی ٹونٹی میچ کیوں ہارا ؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے بیٹرز نے جس طرح پاور پلے کا استعمال کیا وہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بنا۔

 تفصیلات کے مطابق چھٹے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی اور سیریز کو 3-3 سے برابر کر دیا ہے ۔ پاکستان کے کپتان کا کہنا تھا کہ10 سے 15 رنز مزید بن سکتے تھے مگر بیٹنگ لائن اچھی نہیں چل سکی ،اور میں سمجھتا ہوں کہ انگلینڈ کے اوپنرز فل سالٹ اور ایلکس کو کریڈٹ دینا چاہئے دونوں نے آغاز اچھا فراہم کیا جس سے مومنٹم ان کی طرف چلا گیا۔انگلینڈ نے پاور پلے کا استعمال بہت اچھا کیا جس کی وجہ سے کامیابی ان نے نام ہوئی ۔

 بابر اعظم نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،یہاں اوس پڑتی ہے، گیند تھوڑا گیلا رہتا ہے جس کے باعث فاسٹ بولرز اور اسپنرز کے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔ سیکنڈ ٹائم جب بیٹنگ کر رہے ہوں تو اوس کی وجہ سے آپ کو شاٹس کے لئے بال اچھا آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی کامیابیوں سے جو اعتماد ملا ہے اس میں فرق نہیں آنا چاہئے، ہم نے جو غلطیاں کی ہیں ان پر بات کریں گے تاکہ وہ اگلے میچ میں نہ ہوں،  ہم اس پر بھی بات کریں گے کہ ایسی صورتحال میں کیا مختلف کریں جو میچ ہمارے ہاتھ میں آئے۔

  واضح رہے کہ پاک انگلینڈ سیریز کا ساتواں اور آخری میچ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer