ایشز سے قبل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کپتانوں میں لفظی جنگ

Argument between Joe Root and Tim Paine
کیپشن: Joe Root and Tim Paine
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   ایشز سیریز سے قبل آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق انگش ٹیم کے کپتان جو روٹ نے بائیو سکیور ببل کی سخت پابندیوں کی وجہ سے آسٹریلیا جانے کو غیر یقینی قرار دیا تھا۔آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو روٹ آئیں یا نہ آئیں ایشز ہو گی، روٹ کے پاس چوائس ہے کہ وہ جہاز میں بیٹھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

آسٹریلوی کپتان ٹیم پین کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا آنے کے لیے کوئی کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کر رہا، اگر آپ نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں، ایشز ہو گی اور پہلا ٹیسٹ 8 دسمبر سے ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا جو روٹ ہوں یا نہ ہوں انگلینڈ کا اسکواڈ آسٹریلیا آ رہا ہے۔ ٹم پین نے جو روٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  اگر آپ ملک کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتے تو پھر آپ کیا کرنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ایشز سیریز کو اتنی ہی اہمیت حاصل ہے جتنی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچز کو ہوتی ہے۔
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر