واٹس ایپ صارفین کیلئے زبردست نیا پرائیویسی فیچر متعارف

WhatsApp new privacy feature
کیپشن: WhatsApp
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا پرائیویسی فیچر متعارف کروا دیا۔
واٹس ایپ کے نئے فیچر کے تحت صارفین کانٹیکٹ لسٹ میں موجود مخصوص کانٹیکٹس کے لیے پرائیویسی سیٹنگ کو غیر فعال (disable) کرسکتے ہیں۔ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر حال ہی میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے نئے فیچر اپ ڈیٹ سے متعلق صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے۔

صارفین کو بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارف کو واٹس ایپ کے سیٹنگ آپشن میں جاکراکاؤنٹ پر کلک کرنا ہوگا
اکاؤنٹ پر کلک کرنے کے بعد پرائیویسی میں جاکر صارف کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ نظر آئے گی۔


یہ اپ ڈیٹ Nobody یا everyone آپشن کے علاوہ ’ My contacts except’کی اپ ڈیٹ کی صورت کے موجود ہے جس کے تحت صارفین اب فہرست بناکر چند خاص کانٹیکٹس کو  اپنی پرائیویسی کےحساب سے بلاک یا ان بلاک کرسکتے ہیں۔