( حافظ شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ہیمپ کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ ہیمپ کی تعیناتی ایک مربوط عمل سے گزرنے کے بعد کی گئی ہے۔ ڈیوڈ ہیمپ گزشتہ پانچ سال وکٹورینز ویمنز کرکٹ ٹیم کے کوچ رہیں۔ وہ آسٹریلوی ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ ڈیوڈ ہیمپ برمودا اور گلیمورگن کرکٹ ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔
انہوں نے گلیمورگن، فری اسٹیٹ اور وورکشائر کی نمائندگی کی۔ ڈیوڈ ہیمپ نے 271 فرسٹ کلاس میچوں میں 15 ہزار سے زائد رنز بنائے۔ ڈیوڈ ہیمپ نے برمودا کی جانب سے 22 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں 641 رنز بنائے۔ ویمن چیف سلیکٹر عروج ممتاز خان نے ڈیوڈ ہیمپ کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
David Hemp appointed Pakistan women's coach pic.twitter.com/fOsUeHsO89
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 1, 2020