احد رضا میر اور سجل علی پر پابندی لگانے کا مطالبہ

احد رضا میر اور سجل علی پر پابندی لگانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) پاکستانی ہدایتکاروں نے معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی پر ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا، حال ہی میں پاکستانی ہدایتکار حسیب حسن نے اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کے ساتھ بھارتی پروڈیوسر کے لیے ویب سیریز دھوپ کی دیوار بنائی ہے جو کہ تکمیل کے حتمی مراحل میں ہے۔

اس حوالے سے چند پاکستانی ہدایت کاروں کا کہنا ہے اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر بھارتی آرٹسٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں لہذا ان پر پابندی عائد کی جائے، اس تمام تر صورتحال پر پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چوہدری اعجاز کا کہنا ہے کہ ان فنکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے جو موجودہ صورتحال کے باوجود بھی بھارتی پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی سنیما انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں اور دیگر عملے پر مشتمل آل انڈیا سِنے ورکرز ایسوسی ایشن نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی تھی جب کہ دونوں ممالک کی جانب سے مواد نشر کرنے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer