ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے سرکاری اساتذہ کے لیے گوگل کی اے آئی و جیمنائی تربیتی مہم کا آغاز

پنجاب کے سرکاری اساتذہ کے لیے گوگل کی اے آئی و جیمنائی تربیتی مہم کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : گوگل اب پنجاب کے 5 ہزار سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو مصنوعی ذہانت (AI) اور جیمنائی ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرے گا۔

اس سے قبل یہ منصوبہ صرف ایک ہزار اساتذہ تک محدود تھا، تاہم اب اس کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب اور گوگل کے درمیان اساتذہ کی تربیت سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے۔ تربیتی پروگرام پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں منعقد کیے جائیں گے، جہاں اساتذہ کو جدید تعلیمی ٹیکنالوجی، اے آئی ٹولز کے استعمال اور تدریسی عمل میں جیمنائی کے مؤثر استعمال کی تربیت دی جائے گی۔

تربیت مکمل کرنے والے اساتذہ بعد ازاں اپنے اپنے اضلاع میں دیگر اساتذہ کو بھی تربیت فراہم کریں گے تاکہ صوبے بھر میں تعلیمی معیار اور تدریسی طریقۂ کار کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔