ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمارٹ سلیبس میں پیکٹاء کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی

سمارٹ سلیبس میں پیکٹاء کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : سمارٹ سلیبس میں پیکٹاء کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی۔نہم جماعت کی فزکس ،کیمسٹری،بیالوجی اور کمپیوٹرسائنس کے سمارٹ سلیبس میں بہت سے ٹاپکس نکال دیئے گئےانکے سوالات ایکسرسائز میں رہنے دیئے گئے جس سے لاکھوں بچے فیل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،سربراہ پاک ایوان تعلیم قاضی نعیم انجم نے پیکٹاء سے غلطیاں فی الفور درست کرنے کا مطالبہ کردیا۔

نوویں جماعت کی فزکس ،کیمسٹری،بیالوجی اور کمپیوٹرسائنس کے سمارٹ سلیبس نے بچوں کو پریشان کردیا ہے۔بہت سے ٹاپکس جو سمارٹ سلیبس سے نکال دیئے گئے،ان کے سوالات مشقوں میں رہنے دیئے گئے۔اسی طرح ایکسرسائز سے نکالے گئے سوالات کے ٹاپکس ابواب میں رہنے دیئے ہیں۔سربراہ پاک ایوان تعلیم قاضی نعیم انجم کا کہنا ہے کہ کیمسٹری کے سمارٹ سلیبس میں 50 جگہوں پر غلطیاں ہیں۔فزکس کے سمارٹ سلیبس میں 85 جگہوں پر غلطیاں کی گئی ہیں۔قاضی نعیم انجم نے مزید بتایا کہ بیالوجی کے سمارٹ سلیبس میں 40 سے زائد جگہ پر غلطیاں ہیں اور کمپیوٹر سائنس کے سمارٹ سلیبس میں 21 سے زائد غلطیاں کی گئی ہیں۔قاضی نعیم انجم کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم کا سیلاب متاثرین بچوں کیلئے سمارٹ سلیبس کرنا اچھا اقدام ہے۔پیکٹاء نے سمارٹ سلیبس میں بہت ساری غلطیاں کی ہیں جس کو فوری درست کرنے کی ضرورت ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer