( عمران یونس ) سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے رہنما تحریک انصاف عبدالعلیم خان کی ملاقات، خیریت دریافت کی۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت ملکی سیاست کا درخشندہ باب ہیں۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگی رہنما چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ملاقات کی اور اُن کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ عبدالعلیم خان نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی اور خیریت سے وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی دراز ی عمر کیلئے دعا کی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین حب الوطنی اور ملکی سیاست کا وہ درخشندہ باب ہیں جو ہم سب کیلئے قابل تقلید ہیں۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین اور عبدالعلیم خان نے موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی بات چیت ہوئی۔