ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر لاہور کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

ڈپٹی کمشنر لاہور کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) بیوروکریسی کی جانب سے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے کا رجحان برقرار، لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کو پہلی توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

سرکاری بابوؤں کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں سے روگردانی اور پھر عدالتی احکامات کی پرواہ نہ کرنے کا رحجان کافی عرصے سے جاری ہے، لاہور میں تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر دانش افضال کو بھی حکم عدولی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا، جسٹس شاہد الکریم نے سابق انسپکٹر ارسلان سہیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ لاہور پارکنگ کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، بعض الزامات پر برطرف کر دیا گیا۔

  لاہور ہائیکورٹ کے 13 ستمبر 2019 کے حکم کے باوجود بحالی کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا، استدعا ہے کہ حکم عدولی پر ڈی سی دانش افضال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

سیکرٹری ہائیکورٹ بار فیاض رانا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسروں کی جانب سے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے، موجودہ ڈی سی دانش افضال کی طرح دیگر افسران اگر عدالتی احکامات کو نظر انداز کریں گے تو ان کے ماتحت محکموں کے ملازمین بھی عدالتی احکامات کو سنجیدگی سےنہیں لیں گے۔

عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل سننے کے بعد ڈی سی دانش افضال سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer