قذافی بٹ: صوبائی وزیر اطلاعات وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کا کہہ کرمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں۔
پی سی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان دھرنے پر بیٹھنا چاہتے ہیں تو بیٹھ جائیں لیکن ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہرخواہش پردم نکلے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی پرمولانا کو عوام میں ایکسپوز کریں گے، مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا، مودی لابی پاکستان میں سرگرم ہے، میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اوپر جارہی ہے لیکن اس وقت مسئلہ انتخابات میں مستردشدہ سیاستدانوں کا ہے جن کی معیشت خراب ہوچکی ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو اللہ تعالی صحت و تندرستی دے، حکومت میاں نواز شریف کو میڈیکل کی جو بھی سہولیات چاہیں دینےکو تیار ہے۔