شہر بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند، پرچے ملتوی

 شہر بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند، پرچے ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) احتجاج اور ٹریفک جام کے باعث شہر بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند، پرچے اور انٹرویو زملتوی کردیئے گئے، سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کا کہنا ہے کہ سکولوں کو صرف ایک دن کی چھٹی دی گئی ہے مزید چھٹیاں دینے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

 تفصیلات کے مطابق احتجاج اور ٹریفک جام نے بچوں کے تعلیمی سفر کو بریک لگا دی۔ شہر میں ہنگامی صورتحال کے باعث لاہور بھر کے دس ہزار پرائیوٹ و سرکاری سکول آج بند ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی، یوایچ ایس، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پرچے اور انٹرویو بھی ملتوی کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق حالات بہتر نہ ہوئے تو سکولوں کو ایک روز کیلئے مزید بند کیا جاسکتا ہے۔ سکول بند ہونے سے بچوں کی دسمبر ٹیسٹ کی تیاری کا حصول مشکل میں پڑ گیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ حکومت کو مظاہرین سے مذاکرات کرنے چاہیئے۔ تعلیمی ادارے بند کرنا مسئلے کا حل نہیں۔

سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کا کہنا ہے کہ سکولوں کو صرف ایک روز کیلئے چھٹی دی گئی، مزید چھٹیاں دینے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم اولین ترجیح ہوگی، مزید چھٹیوں سے بچوں کا تعلیمی نقصان نہیں ہونے دیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer