ویب ڈیسک :پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اہم بیان سامنے آ گیا ۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی نامزد کیا ہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
بیرسٹر گوہر کا مزیدکہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے خلاف مہم چلانے والے مایوس و ناکام ہوں گے، سہیل آفریدی کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔