ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کی شرح8سے9 فیصد رہنے کا امکان، رپورٹ جاری

مہنگائی کی شرح8سے9 فیصد رہنے کا امکان، رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح 8 سے 9 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جو مارچ کے مقابلے میں واضح اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح 7.3 فیصد جبکہ فروری میں 7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح جولائی سے مارچ تک 9 ماہ کی اوسط مہنگائی 5.7 فیصد رہی، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 5.3 فیصد تھی۔

وزارت خزانہ نے نشاندہی کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور خوراک کی سپلائی چین بھی متاثر ہو رہی ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت دیگر ممالک پر پڑ رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی اور دیگر معاشی اشاریوں کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ جولائی سے مارچ کے دوران ترسیلات زر اور درآمدات میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ برآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔