ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلی:3 پاکستانی انسانی سمگلنگ کے الزامات میں گرفتار

اٹلی:3 پاکستانی انسانی سمگلنگ کے الزامات میں گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: اٹلی کے مختلف شہروں تورین، کتانزارو اور بریسیا میں ایک مربوط آپریشن کے دوران انسانی سمگلنگ کے الزامات میں3 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ان تینوں افراد کے خلاف پاکستانی عدالتوں کی جانب سے جاری کئے گئے وارنٹ کی بنیاد پر ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے 14 جون 2023 کو یونان کے ساحلی شہر پیلوس کے قریب پیش آنے والے ایک دلخراش حادثے میں غیر قانونی امیگریشن کی سہولت فراہم کی، جس میں سینکڑوں پاکستانی تارکین وطن جاں بحق ہو گئے تھے۔

  حادثے کے بعد تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے شواہد کی روشنی میں ان تینوں پاکستانیوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی سفر کی سازش میں ملوث قرار دیا گیا۔

  مقامی پراسیکیوٹر جنرل کے تعاون اور متعلقہ اپیل عدالتوں کی توثیق کے بعد ان کی باقاعدہ حراست عمل میں آئی۔