علی ساہی: فرانزک سائنس ایجنسی کوجیلوں میں سنگین کیسزکےملزمان بارےاہم ٹاسک مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نےپنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کوٹاسک دیا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث10لاکھ ملزمان کاڈی این اےسیمپلزاکٹھےکیےجائینگے،ملزمان کاڈی این اےڈیٹابیس پولیس کوتفتیش ، عدالتوں کوفیصلوں میں مددگارثابت ہوگا،پنجاب کی تمام جیلوں میں سنگین جرائم میں آنیوالےملزمان کاڈیٹااکٹھاکیاجائے،باربارجیل آنےوالوں کوخصوصی طورپرفوکس کیاجائے،قبل ازیں پی ایف ایس اےکےپاس60ہزارملزمان کاڈی این اےسیمپلزموجودہیں،پہلےسےموجودڈی این اےسیمپلزسےکئی اہم کیسزحل کئےجاچکےہیں۔
محکمہ داخلہ نے ڈیٹابیس کےقیام کیلئےسیکرٹری داخلہ نے5افسران پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔
ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹرمحمدامجدورکنگ گروپ کےسربراہ مقرر کیےگئے،سربراہ بائیومیڈیکل سائنسزکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرنگہت یاسمین ،ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن فرانزک سائنس ایجنسی ولیدبیگ،پروفیسرمعاذالرحمان ،ڈی آئی جی اطہروحیدشامل ہیں۔
محکمہ داخلہ ورکنگ گروپ کو رواں ماہ ڈیٹابیس کےقیام وورکنگ کیلئےاپنی سفارشات پیش کرےگا۔