ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10: شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 300 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا

پی ایس ایل 10: شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 300 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ٹی20 کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کر لیں۔

گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 19 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 210 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم صرف 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس میچ میں شاہین اور حارث دونوں نے اپنی 300 وکٹیں مکمل کیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے یہ اعزاز 216ویں میچ میں حاصل کیا، جب کہ حارث رؤف نے 228ویں میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ شاہین آفریدی ٹی20 کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے سب سے تیز پاکستانی بولر بن گئے ہیں جبکہ حارث رؤف دوسرے تیز ترین پاکستانی بولر ہیں۔

اس سے قبل محمد عامر اور وہاب ریاض نے یہ سنگ میل 256 اننگز میں عبور کیا تھا۔ شاہین آفریدی ٹی20 کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے تیز ترین بولر بھی بن گئے ہیں، جس سے ان کی عالمی سطح پر پرفارمنس کو مزید سراہا جا رہا ہے۔