ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گاڑی کی سپیڈ  کم رکھنے پربھی جرمانہ ہوگا

vehicles minimum speed,abu dhabi,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  متعین حد سے کم رفتار پرگاڑی چلانے پر جرمانے کی سزا نافذ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں آج سے شیخ محمد بن راشد روڈ کی دونوں سمتوں میں نئی کم ازکم رفتارکی حد نافذ کردی گئی ہے،بائیں جانب سے پہلی دو لینز کے لیے زیادہ سے زیادہ رفتارکی حد 140 کلومیٹرفی گھنٹہ اورکم ازکم رفتارکی حد 120 کلو میٹرفی گھنٹہ ہے۔کم سے کم رفتار سے آہستہ گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں پر 400 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ تیسری اور آخری لین کے لیے رفتار کی حد 140کلو میٹرفی گھنٹہ ہےجس کا اطلاق بھاری گاڑیوں پر بھی ہوگا لیکن کم از کم رفتارکی حد ان پرلاگو نہیں ہوگی۔