شاہ رخ اور کاجول 7سال بعد ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

شاہ رخ اور کاجول 7سال بعد ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار
کیپشن: shah rukh khan and kajol
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی سب سے کامیاب اور مشہور جوڑی شاہ رخ اور کاجول 7 سال بعد ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ خان اور کاجول، نامور بالی ووڈ پروڈیوسر اور ہدایتکار کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں اسپیشل پرفامنس دیں گے۔

کرن جوہر بھی تقریباً چھ سال بعد دوبارہ کسی فلم کی ہدایت کاری کر رہے ہیں۔ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی آخری فلم ’اے دل ہے مشکل‘ تھی۔ جس میں پاکستانی اداکار فواد خان بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، شبانہ اعظمی اور جیا بچن جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

میدیا رپورٹس کے مطابق ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں شاہ رخ خان اور کاجول کے رول زیادہ بڑے نہیں ہوں گے۔ وہ کسی گانے میں نظر آ سکتے ہیں یا پھر کسی چھوٹے مہمان کردار میں نظر آئیںگے۔

شاہ رخ خان اور کاجول کا شمار بلاشبہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں نے’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’دل والے‘ سمیت کئی سپر ہٹ فلموں سے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔