ویب دیسک:وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ محنت کش بھائیوں کے دکھ محسوس کر سکتا ہوں، ان کے درد بانٹیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ لیبر ڈے پر مزدوروں اور محنت کش طبقے کی بحالی کے عزم کا اظہار کرتا ہوں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ مزدور کو اس کے حقوق دیے بغیر ملک کی ترقی کا خواب ادھورا رہے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مزدور کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے پر عمل درآمد ہم یقینی بنائیں گے۔