ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی ورکرز پارٹی کی قیادت کا مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے بیان

عوامی ورکرز پارٹی کی قیادت کا مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کنیال روڈ ( علی اکبر ) عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کی قیادت نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ آج عالمی کورونا وبا اور معیشت کی تباہی سے محنت کشوں کی بقا کو خطرہ لاحق ہے۔ اس بحران سے سرمایہ دارانہ نظام میں موجود عدم مساوات عیاں ہو گئی ہے۔ لاکھں محنت کش اپنی نوکریوں اور آمدنی سے ہاتھ دہو بیٹھے ھیں اور مزید لاکھوں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے محنت کش اسی خطرے سے دوچار ہیں۔

 انہوں نے کہا جب تک معیشت میں محنت کشوں کی ضروریات، بنیادی تنخواہ، تنخواہ کے ساتھ چھٹی، صحت، رہائش اور پناہ گاہوں کو یقینی نہیں بنایا جاتا تب تک ان کی تکالیف کا ازالہ ممکن نہیں، ان کے جان ومال، صحت اور معاش کو تحفظ فراہم کیا جائے اور خصوصاً صحت کے شعبہ سے وابستہ ورکرز جو حفاظتی سامان نہ ملنے حکومت کے خلاف پنجاب، بلوچستان اور دیگر صوبوں میں احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

عابدہ چودھری جنرل سیکرٹری، عوامی ورکرز پارٹی پنجاب نے کہا کہ یہ عالمی وبا ھماری زندگیوں میں بہت بڑا بحران لے کر آئی ہے اور آج لیبر ڈے کے موقع پر ہزار ہا محنت کشوں کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے۔ اس سرمایہ دارانہ نظام میں زندگیوں اور معاش کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ کووڈ 19 نے سرمایہ دارانہ نظام کی اصلیت واضح کر دی ہے۔دیہاڑی دار مزدور اپنا معاش کھونے پر پریشان ہیں، صحت کے شعبے سے وابستہ ورکرز حفاظتی سامان کے لئے احتجاج پر مجبور اور دنیا بھر میں زندگی بچانے والے ساز وسامان کی غیر موجودگی اس سرمایہ دارانہ نظام پر سوال اٹھائے کھڑے ہیں۔

عمار رشید صدر عوامی ورکرز پارٹی پنجاب نے کہا  یہ وبا ہمارے سامنے دو بڑے واضح امکانات لے کر آئی ہے، کیا سرمایہ دارانہ نظام اس تباہی، لاتعداد اموات اور تکلیف میں خود کو مزید آمرانہ انداز میں پیش کرے گا یا ہمارے لئے موقع ے کہ م اپنے سماجی، سیاسی اور معاشی نظام میں محنت کشوں اور اکثریت کے حق میں بنیادی تبدیلی کے کر آئیں، آج اس وبا کے موقع پر کئے گئے ہمارے فیصلے اور عمل اس بات کا تعین کریں گے کہ ہم کون سے راستے کا تعین کرتے ہیں۔

 

طوبیٰ سید انفارمیشن سیکرٹری عوامی ورکرز پارٹی پنجاب نے کہا کہ اس بحران نے مجرمانہ حد تک نظر انداز کئے گئے پبلک ہیلتھ کئیر نظام کی پرائیوٹائزیشن اور نیو لبرلزم کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے اور اس بحران میں حکومت ایمرجنسی ہسپتال بنانے، وینٹیلیٹر خریدنے اور ہیلتھ ورکرز کے لئے حفاظتی سامان خریدنے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے، ڈاکٹرز حفاظتی سامان نہ ملنے پر بھوک ہڑتال پر ھیں اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، حکومت کو حفاظتی سامان کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنانا چاہئے۔

شازیہ خان ویمن سیکرٹری عوامی ورکرز پارٹی پنجاب نے کہا کہ اس وبا کے ساتھ ساتھ ملک میں ایک ان دیکھی تشدد کی وبا بھی جاری ہے اور حکومت کو اس وبا کے خلاف بھی وسائل مختص کرنے چاہئیں اور خواتین پر ہونے والے گھریلو تشدد کے خلاف واضح ایکشن لینا چاہیے، اس قرنطینہ کے وقت میں خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافے کی رپورٹس ہمارے لئے تشویش کا باعث ہیں۔

عارف ایاز فنانس سیکرٹری عوامی ورکرز پارٹی پنجاب نے کہا کہ بائیں بازو کو اس وقت متحد ہو کر ورکرز فرنٹ بنا کر ورکرز کو نوکریوں سے فارغ کرنے اور وبا کے دنوں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف میدان میں آنا ھو گا۔عوامی ورکرز پارٹی نے بنیادی ضروریات کا ایک چارٹر بھی پیش کیا ہے اس چارٹر میں معیشت کی تنظیم نو پر زور دیا گیا ہے۔ خوراک، سیکیورٹی، پبلک ہیلتھ کئیر، رہائش، یونیورسل بیسک انکم اور تعلیم سب کے لئے لازمی قرار دئے ہیں۔

عمار رشید صدر عوامی ورکرز پارٹی پنجاب نے کہا کہ ہماری پارٹی یونائٹڈ ورکرز فرنٹ کی تشکیل کے لئے عملی کوشش کرے گی تاکہ اس ملک کی معیشت میں سٹرکچرل تبدیلیاں اور عالمی سوشلسٹ نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer