ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئرپورٹ : جرمنی سے ڈی پورٹ کیے جانے والا مسافر خالد ایاز گرفتار

ایئرپورٹ : جرمنی سے ڈی پورٹ کیے جانے والا مسافر خالد ایاز گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی کارروائی، جرمنی سے ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانی مسافر خالد ایاز کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایئرپورٹ امیگریشن ذرائع کے مطابق سفری دستاویزات کے بغیر ہی جرمنی پہنچنے والے شیخوپورہ کے رہائشی خالد ایاز کو جرمن امیگریشن حکام نے گرفتار کر کے قطر ایئرلائنز سے لاہور ڈی پورٹ کر دیا۔ ملزم خالد ایاز لاہور سے بلوچستان، ایران، ترکی، یونان اور اٹلی کا بارڈر کراس کر کے غیر قانونی طور پر جرمنی تک پہنچا، لیکن وہاں اپنے کاغذات تیار کرانے کےدوران گرفتار کر لیا گیا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:ایئرپورٹ:اے این ایف کی کارروائی، خاتون سمیت3 منشیات فروش سمگلر گرفتار
ایئرپورٹ پر امیگریشن افسر ریاض خان نے ڈیوٹی عملے کے ہمراہ کارروائی کی، جبکہ گرفتار ملزم خالد ایاز کو جیل منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر کو  ضرور پڑھیں: امیگریشن حکام کی کارروائی، یونان سے بے دخل 8 پاکستانی گرفتار

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار پاکستانیوں کے خلاف انسانی اسمگلنگ کی دفعات کےتحت مقدمات درج کیے جائیں گے اور مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔