ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام دوستانہ کرکٹ میچ

 محکمہ خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام دوستانہ کرکٹ میچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام ڈی ای او اسپیشل ایجوکیشن اور ڈگری کالج جوہر ٹاون کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ، ڈی ای او الیون نے 40 رنز سے جیت اپنے نام کی، نابینا افراد کی تربیت کیلئے اچھرہ میں اسپیشل ایجوکیشن سنٹر قائم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خصوصی تعلیم کے تعاون سے کھیلے جانے والے دوستانہ کرکٹ میچ کا اہتمام جوہر ٹاون میں کیا گیا۔پہلے کھیلتے ہوئے ڈی ای او الیون نے 10 اوورز کے میچ میں 70 رنز سکور کیا۔  جس کے جواب میں ڈگری کالج فار اسپیشل ایجوکیشن کی ٹیم صرف 30 رنز ہی بنا سکی۔ میچ کی کامیابی پر ڈی ای او اسپیشل ایجوکیشن شہزاد ہارون نے اپنی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا انرجی ڈرنکس کمپنیز کے خلاف بڑا فیصلہ 

 دوسری جانب نابینا افراد کی تربیت کیلئے اچھرہ میں اسپیشل ایجوکیشن سنٹر قائم کردیا گیا۔ ڈی ای او اسپیشل ایجوکیشن شہزاد ہارون بھٹہ نے نابینا افراد کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچےبہت صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:پارہ چڑھ گیا،شہری بلبلا اٹھے 

  انہوں نے مزید بتایا کہ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے لیے تمام تر وسائل مخیر حضرات فراہم کریں گے۔اس موقع پر محکمہ خصوصی تعلیم کے افسران شیخ پرویز ،بلال جاوید اور سید فرقان شاہ سمیت نابینا افراد بھی موجود تھے۔ سید فرقان شاہ نےنابینا افراد کے لیے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنانےوالے افراد کی محنت کو سراہا۔ٹریننگ انسٹیوٹ کے انچارج بلال جاویدنے بتایا کہ یہاں نابینا افراد کو باصلاحیت بنانے کی تربیت دی جائے گی۔