ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارہ چڑھ گیا،شہری بلبلا اٹھے

پارہ چڑھ گیا،شہری بلبلا اٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سرات نقوی: لاہور شہر میں سورج کا راج برقرار،شہر کا درجہ حرارت بھی بڑھنے لگا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا موسم گرم رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں دن بہ دن گرمی بڑھ رہی ہے اور شہری بڑھتی ہوئی گرمی سے کافی پریشان ہو گئے ہیں۔ ابھی تو مئی نے اپنا رنگ دکھانا شروع کیا ہے۔لیکن شہری ابھی سے گرمی کی شدت پرداشت نہیں کر پا رہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی موسم کے حوالے سے کچھ اچھی کبر نہیں دی۔

 لاہور شہر پر سورج کی تیز کرنوں کی وجہ سے درجہ حرارت بھی بڑھنے لگا۔ آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔  ہوائیں 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:یکم مئی سے بے خبرمحنت کشوں کو آج بھی مزدوری کی تلاش 

  محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔اور ابھی بارش کا امکان نظر نہیں آتا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ باران رحمت کی دعا کر رہے ہیں تاکہ جلد سے جلد گرمی کی شدت میں کمی آئے۔

سورج کا پارا چڑھتے ہی نہر کی رونقیں بحال ہوگئیں۔ گرمی دور کرنے کے لیے شہریوں نے نہر کا رخ کرلیا۔ ٹھنڈے پانی اور درختوں کی چھائوں نے چھٹی کا مزہ دوبالا کر دیا۔ درجہ حرارت بڑھتے ہی نہر کی رونقیں پھر سے لوٹ آئیں۔ چھٹی کے پیش نظر گرمی کے ستائے شہریوں نے بڑی تعداد میں کینال روڈ کا رک کیا۔

 کیا بچے کیا بڑے سب ہی نہر کے ٹھنڈے پانی سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ گرمی کا واحد توڑ نہر کا ٹھنڈا پانی ہے۔ گھروں میں حبس اور لوڈ شیڈنگ کے باعث نہرکا رخ کیا۔شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ درختوں کی ٹھنڈر چھائوں اور نہر کے ٹھنڈے پانی مین پائوں لٹکائے گرمی دور کرتے رہے۔