ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب کل منعقدہوگی۔
نو منتخب صدر بابر مرتضیٰ خان سمیت دیگر نو منتخب عہدیدار اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے. نائب صدر سہیل قیصر فاروق تارڑ اورسیکرٹری قاسم اعجاز سمرا عہدے کا چارج لیں گے.
تقریب میں فنانس سیکرٹری ملک علی رضا کھرکھر بھی عہدے کا چارج سنبھالیں گے.
تقریب ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم میں صبح ساڑھے 10بجے منعقدہوگی.