ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت اوراسکردو میں کل سکول بند ، اعلان ہوگیا

گلگت اوراسکردو میں کل سکول بند ، اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امن عامہ کو لاحق خدشات کے پیشِ نظر گلگت اوراسکردو میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ گلگت اوراسکردو میں تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے، تمام طلبہ، والدین اورمتعلقہ عملہ جاری کردہ ہدایات پرعمل کریں۔

 دوسری جانب حکومت پنجاب نے دہشتگردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات کے پیش نظر صوبہ بھرمیں 7 روز کیلیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے فوری طور پر اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

حکام کے مطابق فرقہ وارانہ کشیدگی اور امن عامہ میں خلل کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے گئے۔ پنجاب میں 4 یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی عائدکی گئی ہے۔