ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پوپ کی ہسپتال میں حالت میں بہتری آ گئی

 پوپ کی ہسپتال میں حالت میں بہتری آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اب ان کی حالت بہتر ہونے  کی اطلاعات ہیں۔ لیکن یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ پوپ فرانسس کو ہسپتال میں بدستور وینٹی لیٹر پر رکھاا گیا ہے۔

 ویٹیکن میں رومن کیتھولک چرچ کے سینئیر نمائندوں نے  تصدیق کی ہے کہ پوپ فرانسس ابھی خطرے سے باہر نہیں لیکن اُن کے حوصلے بلند ہیں۔

 پوپ فرانسس کی طبیعت میں معمولی نوعیت کی بہتری آئی ہے، ڈاکٹروں نے اگلے 24 تا 48 گھنٹے اہم قرار دے دیے ہیں۔

 ویٹیکن کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس نے پرسکون رات گزاری ہے، تاہم وہ ابھی خطرے سے باہر نہیں لیکن ان کا حوصلہ بلند ہے۔

 پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری پر گذشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس دو ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔