عمران یونس:پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے نئی پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ہاسٹل ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالے طلباءمنشیات کا استعمال،اسلحہ اور ہراسگی میں ملوث طلباء کی سزائیں سخت کر دی گئیں۔پنجاب یونیورسٹی نے جرمانے کی رقم 20ہزار تک بڑھا دی ۔
ہاسٹل الاٹمنٹ کینسل کرنے کے ساتھ ڈیپارٹمنٹل معطلی بھی شامل ہے۔ اس ضمن میں پنجاب یونیورسٹی کا پالیسی کے مطابق نیا ہاسٹل ڈسپلنری فارم تیارکر لیا گیا جس کے تحت کارروائیاں ہاسٹل میں ہڑتال، لڑائی جھگڑے کرنیوالوں کیخلاف ہوں گی۔
ہاسٹل افسران و ملازمین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں،ہاسٹلز ایریاز ،کیمروں ودیگر و املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائیاں ہونگی۔
سوشل میڈیا کا غیرقانونی استعمال،غیرقانونی الاٹیوں کیخلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔یونیورسٹی انتظامیہ نے نئی پالیسی سے متعلق پرفارمے تمام ہاسٹلز میں آویزاں کر دیئے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App