ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کے تاروں پر ’پل اپس‘ لگانے والے شخص نے سب کو حیران کردیا

بجلی کے تاروں پر ’پل اپس‘ لگانے والے شخص نے سب کو حیران کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  بھارت میں بجلی کے تاروں پر ’پل اپس‘ لگا کر ایک شخص نے سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اکثر خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو وائرل ہوجاتی ہیں، ایسی ہی ویڈیو میں ایک شخص کو بجلی کے تاروں پر پل اپس کرتے ہوئے دیکھا گیا جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ویڈیو میں اس شخص کو یوٹیلٹی پولز سے منسلک بجلی کی تاروں پر ’’پل اپس‘‘ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں پر اس شخص کو بلا خوف و خطر پل اپس لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’جگہ کوئی بھی ہو، بس ٹرین کرو۔‘

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، ایک شخص نے لکھا کہ موت کے ساتھ تربیت کررہا ہے جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’بجلی پیدا کرنے والی ورزش ہے۔‘