حریم شاہ کی زندگی پر بننے والی فلم راز کا ٹیزر جاری

 حریم شاہ کی زندگی پر بننے والی فلم راز کا ٹیزر جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی زندگی پر بننے والی فلم راز کا ٹیزر جاری ، یہ ٹیزر اس وقت جاری کیا گیا جب حریم شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ نازیبا ویڈیو ان کی سابق دوستوں نے وائرل کیں۔

پاکستان کی متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ جو کسی نا کسی طرح خبروں میں ان رہتی ہیں ۔ اس فلم کے ٹیزر ریلز سے قبل حریم نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ٹک ٹاکر نے کہا کہ ان کی کچھ پرائیوٹ ویڈیوز کو ان کی سابقہ دوستوں سندل خٹک اور عائشہ نے لیک کیا۔ حریم نے کہا کہ سندل اورعائشہ ناز چونکہ ان کے ساتھ رہتی تھیں۔

وہ دونوں کے پاس میرے موبائل فون استعمال کر سکتی تھیں۔ حریم نے اس ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ ایک سال پہلے انہوں نے ایف آئی اے میں اپنی سابق دوست عائشہ کے خلاف شکایت بھی درج کروائی۔ حریم نے عائشہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے میری مزید اور دوستوں کو پہلے ہی اس بات سے آگاہ کر دیا تھا کہ وہ ان کی ویڈیوز کو وائرل کریں گی۔

ٹک ٹاکر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کو اس بات کی کوئی خاص فرق نہیں پڑتا کیوں کہ انکا کوئی بوائے فرینڈ یا کوئی اور تیسرا شخص نہیں ان ویڈیو میں ان کے شوہر بلال ہیں۔او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر حریم شاہ کی اس ویب فلم کا ٹیزر ایک بار پھر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کی ہدایات دی اسد علی زیدی جبکہ منصور سعید نے راز کو تحریر کیا ہے ۔

   

View this post on Instagram

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)