صنعتوں کیلئے بڑی سہولت ختم کر دی گئی

صنعتوں کیلئے بڑی سہولت ختم کر دی گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں  کیلئے سستی بجلی کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔

 وزارت توانائی  کے نوٹی فکیشن  کے مطابق  برآمدی شعبے کو حاصل سہولت آج  سے ختم ہو گئی ہے۔ سستی بجلی کی یہ سہولت ٹیکسٹائل کارپٹس سپورٹس سرجیکل اور چمڑے کی صنعتوں کو حاصل تھی۔ رعایتی سہولت کے تحت برآمدی شعبے کو فی یونٹ بجلی 19روپے 99پیسے  کے فکس ریٹ پر دی جاتی تھی۔ اس سہولت کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ نے اکتوبر 2022میں کیا تھا۔