معروف اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی

معروف اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔

زیادہ تر تامل اور تیلگو فلموں میں نظر آنے والی اداکارہ  سمانتھا روتھ امریکن سیریز Citadel کے بھارتی ورژن کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سینز کرتے ہوئے زخمی ہوئیں۔اداکارہ  نے انسٹاگرام پر شوٹنگ کے دوران لگنے والی چوٹ کی تصویر اپ لوڈ کی  جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہاتھ زخمی ہیں۔

تصویر کے کیپش میں انہوں نے لکھا کہ' ایکشن کرنے کے فائدے.

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-03-01/319723_5803760_updates.jpg

رپورٹس کے مطابق سمانتھا مارشل آرٹ  کی بھی ٹریننگ کر رہی ہیں کیونکہ انہیں اس سیریز کے لیے کافی خطرناک ایکشن سین کرنے کیں، اس کے لیے پروڈیوسرز  نے اداکارہ کی تربیت کے لیے ہالی وڈ کے ایکشن ڈائریکٹر کو طلب کیا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer