ویب ڈیسک : چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد ہوچکاہے ،اب ہم تحریک لائیں گے۔ عوام ساتھ ہیں تو عمران خان سے ٹکرانے کو تیار ہوں۔ یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے ، یہ نیا نہیں مہنگا پاکستان ہے۔
اندرون سندھ مورو میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے دو دن کے نتیجے میں عمران خان گھبرا گئے اور پیٹرول کی قیمت کم ہوئی۔ حساب لگا لیں اسلام آبا دپہنچیں گے تو قیمتیں کتنی کم ہوں گی ان کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد ہوچکاہے ،اب ہم تحریک لائیں گے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم کٹھ پتلی سے حساب لیں ۔ہم جمہوری حق کا استعمال کرکے عوام کے پاس جارہے ہیں،ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ۔ ملک کےسربراہ میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں۔کبھی عدالت پرحملہ،کبھی سیاسی مخالف کوجیل بھیجاجاتاہے۔آصف زرداری کےانٹرویو کونشرہونے سےروکا جاتاہے ۔ہم آمرانہ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرسی پر بیٹھا شخص کسی کا نہیں سوچتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غریب کی جماعت ہے۔عوام مشکل میں ہین۔ کسان کو فصل کی قیمت نہیں مل رہی۔نوجوان ڈگریاں لے کر دھکے کھارہےہیں۔عمران خان روٹی ،کپڑا اور مکان چھین رہے ہیں۔یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے ، یہ نیا نہیں مہنگا پاکستان ہے۔