ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کیلئے نئی تبدیلیاں متعارف کرا دیں

tiktok 10 min long video
کیپشن: tiktok
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو 10 منٹ تک لمبی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

رپورٹ  کے مطابق چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ٹک ٹاک ایپ نے ویڈیوز کو ایک منٹ کی حد کے ساتھ لانچ کیا تھا، لیکن گزشتہ برس ویڈیو بنانے کا دورانیہ تین منٹ تک بڑھا دیا گیا تھا۔
  اپنے جاری کردہ بلاگ میں  ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ 10 منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت کا آغاز کرنے پر خوش ہیں۔ امید ہے کہ  ٹک ٹاک  کے  دنیا بھر  کے صارفین کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید جلا ملے گی۔
 تجزیہ کاروں کے مطابق ٹک ٹاک کو طویل ویڈیوز سے صارفین کو زیادہ دیر مشغول رکھنے اور ان کی توجہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔