ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ریس کلب میں ہفتہ وار دوڑ مقابلوں کا انعقاد

لاہور ریس کلب میں ہفتہ وار دوڑ مقابلوں کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) عبدالوحید میموریل سمیت 6 ریسز کا انعقاد ہوا، شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی۔

لاہور ریس کلب میں ہفتہ وار گھڑ دوڑ مقابلے دیکھنے شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی، آج کے دن عبدالوحید میموریل کپ سمیت چھ ریسز کا انعقاد کیا گیا۔

دن کی پہلی ریس میں چار سالہ گھوڑی آسک می، دوسری ریس میں چار سالہ گھوڑا ابرام پرنس سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے نمبر پر رہا۔  تیسری ریس میں پانچ سالہ گھوڑی سل کن بیلک جبکہ چوتھی ریس میں مس مائی لو گھوڑی نے جیت کا سہرا اپنے سر کیا۔

 سب سے بڑی 11 سو میٹر عبدالوحید میموریل کپ کے لیے کھیلی جانیوالی ریس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جھارا گھوڑے نے کپ اپنے نام کر لیا۔