کرونا وائرس،لاہور ائیر پورٹ پر جدید خود کار تھر مل سکینر نصب

کرونا وائرس،لاہور ائیر پورٹ پر جدید خود کار تھر مل سکینر نصب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)  پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز سامنے آنے کے  بعد پنجاب  حکومت متحرک ہوگئی ہے، اس جان لیوا وائرس کی روک تھام کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے، لاہور ائیر پورٹ پر ڈاکٹرز تعینات کیے گئے ہیں تاکہ بیرون ملک سے آنے والوں میں وائرس کی تصدیقہوائی اڈے پر ہی ہوجائے ، بزدار حکومت نے بیرون ملک سےآنے والوں کی سکریننگ کیلئے فہرستیں بھی تیار کرلیں۔

پاکستان میں ہوابازی کی تمام پہلوؤں کی نگرانی کرنے، اُسے منظم رکھنے اور باقاعدہ بنانے والے ادارے سول ایوی ایشن نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاہور سمیت 4 ائیر پورٹس پر جدید خود کار تھر مل سکینر نصب کر دئیے، اب  بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی جدید تھرمل سکینر سے جانچ ہو گی، جدید تھر مل خود کار طریقے سے بخار اور فلو کو چیک کرتا ہے۔جدید تھر مل سکینر سےکم وقت میں زیادہ مسافروں کی سکیننگ کی جا سکے گی۔

سول ایوی ایشن کے مطابق ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ارائیول پر جدید تھرمل سکینر نصب کئے گئے ہیں، آٹو میٹک تھرمل سکینر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لگایا گیا ہے، جدید تھرمل سکینر خود کار طریقے سے بخار اور فلو کو چیک کرتاہے، جدید سکینر 100 فیصد درستگی کیساتھ مشتبہ مریضوں کو جانچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ پھیپھڑوں کے شدید عارضے میں مبتلا کرنے والا وائرس جو چین سے شروع ہوا  اب  پوری دنیا میں  پھیل رہا ہے، چین میں اب تک کرونا وائرس سے 78 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2700 ہلاک ہوئے ہیں، کرونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ  وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer