ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت مالی خسارہ کی شکار، نئے بجٹ میں کنجوسیاں

پنجاب حکومت مالی خسارہ کی شکار، نئے بجٹ میں کنجوسیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: پنجاب حکومت مالی مشکلات کا شکار، نئے بجٹ میں کم سے کم نئی ترقیاتی سکیموں کو شامل کرنے کے احکامات، افسران نے نئے منصوبوں کی کانٹ چھانٹ شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ میں، سیکرٹری پی اینڈ ڈی کی زیر صدارت، بجٹ تیاری اجلاس منعقد ہوا۔ تمام صوبائی سیکٹرز کے متعلقہ افسران اور پی اینڈ ڈی بورڈ کے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی مالی مشکلات کے پیش نظر تمام سیکٹرز کے سینئر، چیف اور دیگرمتعلقہ افسران کو ،سیکرٹری افتخار علی ساہو کی جانب سے احکامات دیئے گئے ہیں کہ، نئے مالی سال کے بجٹ میں نئی سکیموں کی مد میں مختصر بجٹ رکھا جائے۔ جبکہ جاری سکیموں کو فنڈذ مختص کر کے مکمل کروایا جائے۔ جس پر پی اینڈ ڈی افسران نے غیر ضروری سکیموں کو بجٹ سے نکالنا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ، نیا بجٹ بھی رواں مالی سال کی طرز پر رکھا جائے گا اور موجودہ بجٹ سے کم ہوگا۔