سٹی 42 : امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا بیان میں کہاہے کہ ان کی اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ایک انتہائی نتیجہ خیز فون کال ہوئی ہے، اور بیروت میں کوئی فوج نہیں جائے گی، اور جو افواج راستے میں تھیں، انہیں پہلے ہی واپس موڑ دیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اسی طرح اعلیٰ سطح کے نمائندوں کے ذریعے، میری حزب اللہ کے ساتھ بھی ایک بہت اچھی فون کال ہوئی ہے، اور وہ اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ ہر قسم کی فائرنگ روک دی جائے گی یعنی اسرائیل ان پر حملہ نہیں کرے گا، اور وہ اسرائیل پر حملہ نہیں کریں گے۔