ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ : اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالے دو موٹرسائیکل سوار  گرفتار

ہربنس پورہ : اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالے دو موٹرسائیکل سوار  گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:ہربنس پورہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی شناخت زین اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان کی جانب سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر رانا عمران نے فوری ایکشن لیا اور دونوں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ انہیں مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے یا اسلحہ کی نمائش جیسے اقدامات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔