ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ سول لائن پولیس کی کارروائی، منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام، دو ملزمان گرفتار

تھانہ سول لائن پولیس کی کارروائی، منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام، دو ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص احمد : تھانہ سول لائن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق پولیس نے لارنس روڈ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جہاں سے دو ملزمان کو بڑی مقدار میں امپورٹڈ شراب سمیت گرفتار کیا گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان آن لائن آرڈرز کے ذریعے شراب کی بوتلیں مختلف مقامات پر ڈیلیور کرنے کا کام کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 30 امپورٹڈ شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت گورب مسیح اور محسن مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں ونگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں منشیات اور غیر قانونی اشیاء کی سپلائی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔